چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی ) چترال میں سکول کے بچوں کو لے جانے والا گاڑی حادثے کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں13 بچے زحمی ہویے۔
لوئر چترال دنین گہتک آفاق ماڈل سکول کے قریب سکول کے بچوں کی سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ہوکر سڑک سے نیچے گر گئی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیموں نے زخمی ہونے والے بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا، حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

حادثے کے نتیجے میں 13بچے زخمی ہوئے، ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی بچوں کو لیکر سکول جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا، ریسکیو1122 کی ریکوری ٹیم ریکوری وہیکل کے ذریعے متاثرہ گاڑی کو ریکور کر لیا یعنی گاڑی کو نیچے سے سڑک پر نکال باہر کیا۔ ابتدای اطلاعات کے مطابق فرنٹییر کور پبلک سکول کے بچے نجی سوزکی میں سکول جارہے تھے کہ یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ تاہم حادثے میں معجزانہ طور پر کوی جانی نقصان نہیں ہوا بچوں کو چوٹیں آئیں ، بتایا جاتا ہے کہ دو بچے زیادہ زحمی ہیں۔

Shares: