چوبیس فروری کو کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں ریلی کا اعلان

0
66

چوبیس فروری کو کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں ریلی کا اعلان
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کی نو لاکھ فوج کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے۔

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا کہنا تھا کہ پانچ اگست 2019 کو ریاست جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔بھارت مزید اقدامات کررہا ہے تاکہ آبادی کا تناسب کم کیا جائے۔بھارتی حکومت نے لاکھوں غیر کشمیریوں کو ڈومِسائل دیئے گئے ہیں۔بھارت کے ان اقدامات کیخلاف اس دفعہ یوم یکجہتی کشمیر کا بھر پور مظاہرہ کیا گیا۔صدرِ پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف بھی مظفرآباد تشریف لائے۔بھارت نہ صرف کشمیریوں بلکہ بھارت کے اندر دیگر اقلیتوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک روا رکھا ہے۔بیرونی دنیا اب کشمیریوں کے ساتھ ہے ہمیں پوری دنیا میں کشمیر نریٹیو کو پروموٹ کرنا ہے۔اقوام متحدہ نے بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا کہنا تھا کہ مودی کی پالیسیوں سے اب ہندوستان ایکسپوز ہورہا ہے۔برطانوی پارلیمینٹ نے بھی کشمیر کے حق میں قرار دادیں منظور کی۔بیس کیمپ کو صحیح معنوں میں کشمیر کی آزادی کیلئے متحرک کرنا ہے۔ چوبیس فروری کو کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں بڑی ریلی کا انعقاد کررہے ہیں۔ایک مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔پاکستان اپنے مسائل پر قابو پارہا ہے۔کشمیر میں آئے روز چار سے پانچ نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔سید علی گیلانی اور اشرف سحرائی کے جنازوں میں عوام کو شرکت سے روکا گیا۔

Leave a reply