حافظ آباد: وانیکی تارڑ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2025/02/chars.jpg)
حافظ آباد ،باغی ٹی وی(خبرنگار) وانیکی تارڑ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، مشکوک شخص سے بھاری مقدار میں چرس برآمد، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق چوک کولو تارڑ خان پور کے علاقے میں فیصل اعجاز ASI معہ ملازمان گشت پر موجود تھے کہ ایک مشکوک شخص، قاسم علی ولد محمد علی قوم مسلم شیخ سکنہ ٹھٹھہ گجو کسیسے پیدل آ رہا تھا۔ پولیس نے مشتبہ جان کر اسے روکا اور جامعہ تلاشی لینے پر 1140 گرام چرس برآمد کر لی۔
پولیس نے چرس قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر 96/25 مورخہ 06 فروری 2025 بجرم 9C درج کر لیا گیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔