چوکی کے قریب واردات،شہریوں نے روڈ بند کرکے احتجاج کیا

    قصور
    تھانہ صدر کی حدود میں
    ڈکیتیوں کا سلسلہ نا رک سکا، چوکی کے بلکل قریب پھر واردات،شہریوں کا راستہ بند کرکے احتجاج

    تفصیلات کے مطابق قصور کا تھانہ صدر ڈکیتوں کی آماج گاہ بن چکا ہے
    ہر روز کی بنیاد پہ ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کا جینا حرام ہو چکا ہے
    پرسوں تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکوؤں نے لوڈر رکشہ کے ڈرائیور کو دوران ڈکیتی قتل کر دیا اور کل دوپہر کو ایک بار پھر سے سفید دن کی روشنی میں
    خورشید ائی ہسپتال کھارا چونگی کے قریب میاں الیکٹرونک نزد پولیس چوکی کھارا میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے واردات کی
    مسلسل وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے روڈ بند کرکے احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی
    شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Leave a reply