چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نا سکا،نجی رائس ملز ببر کھائی کے اکاؤنٹنٹ کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا،ڈی پی او قصور طارق عزیز کے تاجروں کو دیئے گئے دلاسے کام نا آ سکے، تاجر تاحال لٹ رہے ہیں،

تفصیلات کے مطابق نجی رائس ملز کے اکاؤنٹنٹ کو بقا پور سٹاپ پر گن پوائنٹ پر روک کر دو لاکھ نقدی،موبائل فون اور دیگر قیمتی کاغذات چھین لئے گئے،اسی روڈ پر دن دیہاڑے پہلے بھی کئی ایک واقعات ہو چکے ہیں جبکہ پولیس تحفظ دینے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

رائس ملز مالکان نے مین الہ آباد دیپالپور روڈ بلاک کر دیا اور تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ٹھان لی،ایس ایچ او الہ آباد محمد شریف نے موقع پر پہنچ کر تاجروں سے مذاکرات کئے اور یقین دہانی کروائی کہ ہفتہ بھر میں ملزمان پکڑے جائیں گے جبکہ تاجران کا کہنا ہے کہ ہمیں مکمل تحفظ چاہیے اس روڈ پر مستقل بنیادوں پر ناکہ لگایا جائے تاکہ شہری ڈکیتیوں سے کسی حد تک محفوظ رہ سکیں

Shares: