چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)چونیاں،الہ آباد،چھانگامانگا میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا بوڑھی خواتین اور مرد حضرات کی نایاب آٹے کے لئےشدید دھند اور سخت سردی میں لمبی لمبی قطاریں۔تفصیلات کے مطابق چونیاں الہ آباد کنگن پور چھانگا مانگا میں آٹا نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، آٹا شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گیا۔شہری صبح صبح شدید دھند اور سخت سردی میں دوکانوں کا رخ کرتے ہیں اور دوکانوں کے سامنے لمبی لمبی قطاریں لگا کر آٹا ملنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں اور شام کو آٹا ملے بغیر اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں اگر کسی کو آٹا ملتا ہے تو مہنگے داموں خریدنا پڑتا ہے تحصیل انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے دور دراز سے آنے والے خواتین بوڑھے بچے آٹے کے لئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے ہمارے گھروں میں آٹا نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو بھوکے پیٹ سکول بھیجنا پڑتا ہےآٹا دوکانوں سے سرکاری ریٹ فی من 2600 روپے ملتا ہے اور آٹا چکیوں سے 6000 روپے کا مل رہا ہے دوکانداروں سے اس بارے میں بات ہوئی تو ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ملز سے مہنگے داموں آٹا خریدنا پڑتا ہے تو سستے داموں ہم کس طرح شہریوں کو آٹا فراہم کریں تحصیل انتظامیہ کے افسران بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر چونیاں غریب شہریوں کو آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ہمیں سستے داموں آٹا فراہم کیا جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکھیں

Shares: