چونیاں، زمیندار کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ روپے اور زیورات لوٹ لئے
صوبائی دارالحکومت پنجاب میں چونیاں کے علاقے شمس پورہ میں زمیندار کےگھردرجن سے زائد ڈاکوؤں کی طرف سے ڈکیتی کی واردات کی گئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکو گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر20 لاکھ روپے نقدی،3 تولےطلائی زیورات لوٹ کرفرار ہو گئے. ڈاکوؤں کی جانب سے مزاحمت کرنے پراہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے.
مقامی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے.