چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارمیاں عدیل اشرف) اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہماری قومی اور معاشرتی ذمہ داری ہے،فضائی آلودگی کے باعث پیدا ہونے والی سموگ مضر صحت اور کاروباری زندگی کو مفلوج کر رہی ہے، تمام رائس ملز مالکان اپنی ملوں سے اٹھنے والے گردو غبار اور دھوئیں کو فوری کنٹرول کریں،پھوکر گوداموں پر فوری ترپالیں اور گیٹ لگوائے جائیں،ضلع قصور کے رائس مل اونرز فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمانہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گئے،ان خیالات کا اظہار ملک محسن نذیرصدر رائس ملز ایسوسی ایشن قصور نے رائس ملز مالکان اور عہدیداران کے ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے جسکی وجہ سے سموگ کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جو کہ شہریوں کے لئیے انتہائی خطر ناک اورکاروباری زندگیوں کو مفلوج کر رہا ہے رائس ملز مالکان اور زمیندار فضائی آ لودگی کنٹرول کرنے کے لئیے حکومتی سطح پر جاری ہونے والے احکامات پر فوری عملدرآمد کریں عدالت عالیہ اور حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں انتظامات نا ہونے کے باعث محکمہ ماحولیات کے افسران نے رواں ہفتے چند رائس ملوں کو سیل بھی کیا ہے جس پر رائس ملز ایسوسی ایشن نے ڈسٹرک آفیسر انوائرمنٹ سے ملاقات کر کے انہیں ایسوسی ایشن کی جانب سےیقین دہانی کرائی ہے کہ فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ملز اونرز محکمانہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گئے۔

تمام رائس ملز اونرزملز کی چمنیوں سے نکلنے والے دھویں اور گردوغبار کو کنٹرول کرنے کے لئیے ممکنہ اقدامات کریں گئے۔ آخر میں شرکاء نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور ملکی سلامتی کے لئیے خصوصی دعا بھی کی گئی

Shares: