چونیاں:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا پتلا لٹا کر اساتذہ کی فاتحہ خوانی
چونیاں،باغی ٹی وی (عدیل اشرف نامہ نگار)اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں سکولوں کی تالا بندی کر کے دفاتر و دیگر جگہوں پر احتجاجی مظاہرہ، لیوانکیشمنٹ اور پینشن رولز میں تبدیلی نامنظور کے نعرے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا پتلا لٹا کر اساتذہ کی فاتحہ خوانی،مسلسل تین روز سے دوردراز سےسکول آنے والے غریب طلبہ وطالبات بغیر تعلیم حاصل کیے گھر واپس لوٹنے پر مجبور،طلبہ و طالبات کاکہنا حکومت ہمارے اساتذہ کے ساتھ معاملات جلد نپٹائے تاکہ ہماری تعلیمی سرگرمیاں جاری ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق چونیاں، الہ آباد، چھانگا مانگا کنگن پور اور دیگر قصبوں میں اپنے مطالبات کے حق میں سینکڑوں سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے کلاسوں کی تالا بندی کر کے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دئیے رکھا اساتذہ کی اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی،مسلسل تین روز سے دوردراز سے آنے والے غریب طلبہ وطالبات بغیر تعلیم حاصل کیے گھر واپس لوٹنے پر مجبور،بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں رک گئی،
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے حق پر ڈاکہ مار اجا رہا ہے، لیو انکیشمنٹ اور پینشن رولز میں تبدیلی نامنظور ہے، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چونیاں کے اساتذہ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پتلا لٹا کر احتجاجی طور پر فاتحہ خوانی کی اور نعرے لگاتے رہے اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ سکولوں کی پرائیویٹائزیشن بند کی جائے ہمارے مطالبات نا مانے گئے تو پورے ملک میں احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے اساتذہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت لیوانکیشمنٹ میں ترمیم اور پنشن پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائے گا پنجاب حکومت ملازمین کے حقوق پر ظلم بند کریں ہمارے ساتھیوں پر گزشتہ رات لاہور میں پنجاب پولیس نے تشدد کیا اور 20 سے زائد سنیئر اساتذہ کو حوالات میں بند کر دیا جو سراسر زیادتی ہے
سرکاری ملازمین اساتذہ کی گرفتاری غیر قانونی ہے ان کو فوری رہا کیا جائے۔احتجاج ہمارا حق ہے اپنے حق کے لیے احتجاج کرتے رہیں گے ہم اپنے ملازمین کے حق کے لیے جلد ایک بڑی ہڑتال کا اعلان کریں گے پنجاب حکومت کو ہمارے مطالبات ماننے پڑیں گے اگر احتجاج کے دائرہ کار وسیع کی کال دے دی تو ہم پنجاب حکومت کا کوئی بھی مطالبہ تسلیم نہیں کریں گے، طلبہ وطالبات کا کہنا ہماری تعلیم کا حرج ہو رہا حکومت ہمارے اساتذہ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرے اور ہماری تعلیمی سرگرمیاں جاری کی جائیں تاکہ ہمارا تعلیمی حرج نہ ہو