چونیاں واقعہ کے بعد کتنے گمشدہ بچے برآمد کئے گئے؟ ڈی پی او قصورکی بریفنگ

ڈی پی او قصور نے کہا ہے کہ چونیاں واقعے کے بعد پولیس نے 80 گمشدہ بچے برآمد کیے، چونیاں میں 4 بچے لاپتہ ہوئے تو لوگوں نے احتجاج کیا، ہم نے 8307 فونز کی جیو فینسنگ کی، بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات پر 7 ٹیمیں بنائیں، ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو ڈی این اے کیلئےمنتخب کیا، مجموعی طور 1749 مشتبہ لوگوں کےڈی این اے کرائے،

قصور پولیس نے کرسمس ڈے سے قبل زہریلی شراب کشید اور منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا، 29 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کرلی گئی۔قصور پولیس کی طرف سے اتوار کے روز تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں.ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت نے کرسمس ڈے کے حوالے سے اپنے آفس میں کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں اور درجہ چہارم کے ملازمین اعزاز میں ملاقات کی، کرسمس ڈے کی آمدپر مبارکباد دی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت نے کہا کہ ضلعی پولیس اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور انکے جان و مال کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنائے گی،پولیس نے ضلع بھرکے 179چرچز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں گرجا گھروں کے منتظمین کیساتھ میٹنگ کے دوران کیا

چونیاں میں 4 بچوں کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ،ملزم سہیل شہزاد کو عمر قید اور 3بارسزائےموت کاحکم دے دیا گیا،انسداددہشت گردی عدالت کے جج محمد اقبال نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنا دیا، 4 کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سہیل کا 342کاحتمی بیان قلمبند کیا گیا ،عدالت نے3دنوں میں23گواہان کے بیانات قلمبند کیے.

پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزم نے چاروں وارداتیں کیں،ملزم کا نام سہیل شہزاداورعمر 27سال ہے، ملزم نے 4 معصوم بچوں کوزیادتی کانشانہ بنایا

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سانحہ چونیاں میں 4 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ ملزم کا نام سہیل شہزاد تھا جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں تھیں،ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے۔حکام کے مطابق ملزم نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے تھے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی گئی تھی

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ چونیاں‌ کا مرکزی ملزم پکڑے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں یہ ٹیسٹ کیس تھاجس میں اللہ نےہمیں سرخروکیا،

وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہاکہ قصورمیں واقعات پہلےبھی ہوئے ہیں، چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیاہے، چونیاں کیس میں ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیےگئےہیں، ملزم سہیل شہزادنےبچوں کوقتل کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزم کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں،  وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے، اس نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،

چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

پنجاب پولیس چونیاں بچوں‌ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں‌ ناکام اب نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے

واضح‌ رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں سے گزشتہ دنوں 4 بچے لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کی لاش اور 2 کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے، قصور واقعہ پر شہریوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے اور کھڈیاں، قصور اور دیگر علاقوں‌ میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، چونیاں‌ میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف لوگوں‌ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

Shares: