چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگارعدیل اشرف)شہر میں کربلا کا منظر،عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی، حکومت چونیاں کی عوام کو صاف میٹھا پانی فراہم نہ کر سکی۔لوگوں سے وصول کیا جانے والا پانی کا ماہانہ بل کرپشن کی نظر ہونے لگا اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں میں میٹھے صاف پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے، شہر چونیاں میں میونسپل کمیٹی انتظامیہ کا بجلی بل ادا نہ کرنے پر ٹیوب ویل کی بجلی منقطع ہونے کے باعث مسلسل سات روز سے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور گھروں کو پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند۔
میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نااہلی اور بجلی بل ادا نہ کرنے پر ٹیوب ویل کا بجلی کنکشن کئی بار منقطع ہو چکا۔ جس وجہ سے لوگ صاف میٹھے پانی سے محروم ہو جاتے ہیں، تجارتی مرکزی شہر اور میونسپل کمیٹی الہ اباد میں بھی واٹر فلٹر یش پلانٹ مکمل بند پڑے ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
سیاحتی مقام رکھنے والا شہر چھانگا مانگا میں فلٹریشن پلانٹ موجود ہی نہیں اور لوگ صاف میٹھے پانی سے محروم ہیں۔ جبکہ لوگوں سے پانی کا ماہانہ بل باقاعدگی سے وصول کیا جا رہا جو کرپشن کی نظر ہو جاتا۔مضر صحت پانی کے استعمال سے شہریوں میں متعدد وبائی امراض پھیل چکی ہیں، لیکن تحصیل انتظامیہ مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ،وزیر بلدیات پنجاب، کمیشنر لاہور، ڈپٹی کمیشنر قصور سے اپیل کی ہے کہ نااہل کرپٹ افسران کا کڑا احتساب کیا جائے لوگوں سے وصول کیا گیا لاکھوں روپے پانی کا بل کا حساب لیا جائے۔ اور صاف و میٹھے پانی کہ فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا نہ ہو۔