قصور پولیس کی بڑی کاروائی میں گینگ گرفتار
تفصیلات کے مطابق نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے چار ارکان گرفتار تھانہ کھڈیاں پولیس کی کاروائی میں نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے چار ارکان گرفتار ہوئے ہیں
ملزمان کے قبضہ سے نقدی 4 لاکھ روپے، طلائی زیورات، گھریلو قیمتی سامان، ناجائز اسلحہ اور آلات نقب زنی برآمد ہوئے ہیں
ملزم یوسف عرف تنی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تالا توڑ گینگ تشکیل دے رکھا تھا
اور وہ رات کے وقت گھروں کے تالے توڑ کر یا نقب لگا کر چوری کی وارداتیں کرتے تھے
ملزمان نے دوران تفتیش کھڈیاں اور اسکے گردونواح میں نقب زنی اور چوری کی 16 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025