چور اور گھر مالک کے مابین فائرنگ ، کتنے افراد جاں بحق ہو گئے؟

0
51

چور اور گھر مالک کے مابین فائرنگ ، کتنے افراد جاں بحق ہو گئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں چوروں اوردیہاتیوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے سے ایک چور اور ایک دیہاتی ہلاک جبکہ 2 دیہاتی زخمی ہو گئے۔

ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی پولیس کے مطابق ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود قصبہ صاحب ڈنو سومرو میں نامعلوم چور عبدالعزیز سومرو کے گھر میں چوری کے ارادے سے داخل ہوئے تو گھر مالک جاگ گئے اور چوروں کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تو چوروں نے گھر مالکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد دونوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا چوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں گھر کا مالک غلام نبی سومرو موقع پر جاں بحق اور 2 افراد عبدالکریم اور عبدالعزیز سومرو زخمی ہوگئے جبکہ گھر مالکان کی فائرنگ سے ایک چور بھی جاں بحق ہوگیا .

چور کی لاش سول اسپتال ٹھل لائی گئی ہے جہاں اس کی شناخت ضلع شکار پور کے گاؤں گڑہی تیغو کے رہائشی نور محمد عرف کالی میرانی کے طور پر ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق چور کی لاش وصول کرنے کے لیے کوئی نہیں آیا ہوا تھا اس لیے لاش کو اسپتال میں رکھا گیا ہے، حدود کے تھانہ پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ایک اور واقعہ میں جیکب آباد کے قریب گڑہی حسن تھانہ کی حدود گاؤں جان محمد کنڈرانی میں کنڈرانی برادری کے دو گروہوں میں پلاٹ کے معاملے پر تصادم ہوگیا دونوں فریقین کی جانب سے ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد مختار، خاوند بخش، اختیار علی اور مراد کنڈرانی اور دیگر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال ٹھل منتقل کیا گیا ہے جبکہ حدود کی پولیس نے پہنچ کر جاری جھگڑا ختم کرایا۔

Leave a reply