انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز: 50 لاکھ سے زائد مالیت کے 200 موبائل ریکور، اصل مالکان کے حوالے
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی گئی۔ اسپیشل پولیس ٹیمز کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 200 موبائل فون برآمد کیے گئے اور انہیں اصل مالکان کے سپرد کر دیا گیا۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ای گیجٹ ایپ کی مدد سے ان موبائل فونز کو ٹریس اور ریکور کیا۔ یہ موبائل فون مختلف وارداتوں میں چھینے گئے یا چوری ہو گئے تھے۔ مدعی مقدمات نے اپنے قیمتی موبائل فونز کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ایس ایس پی محمد نوید نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی جرم یا مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو۔ انہوں نے مزید کہا "شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔”
اس کامیاب مہم سے پولیس پر عوام کا اعتماد مزید بڑھا ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس اسی طرح محنت اور دیانتداری سے اپنا کام جاری رکھے گی۔یہ اقدامات لاہور پولیس کی جرائم کے خلاف جاری کوششوں کی ایک بہترین مثال ہیں، جو شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔