ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو تقریباً اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی موبائل اسیسریز کی چوری میں ملوث تھے۔
ایس ایس پی محمد نوید نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں فضل عالم، ظاہر اسلام، ذاکر اللہ، اصغر علی اور زینور خان شامل ہیں۔ یہ ملزمان ایک گودام سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل اسیسریز کے 314 کارٹن چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں، ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کی شناخت اور گرفتاری کی کارروائی کو کامیاب بنایا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ تمام چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والے سامان میں موبائل چارجر کے 100 کارٹن، چارجنگ کیبل کے 75 کارٹن، پاور بینک کے 100 کارٹن، 30 عدد ہینڈ فری اور 9 کارٹن موبائل کورز شامل ہیں۔ یہ سامان برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے اپنے سامان کی واپسی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایس ایس پی محمد نوید نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے اس کامیاب کارروائی پر انویسٹی گیشن پولیس سول لائنز کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد بھی دیں۔
دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ فاش
ٹرمپ کی حلف برداری،بلاول کو ٹرمپ کےناشتے میں بھی دعوت مل گئی








