مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی نے چوڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تبدیلی سرکارنے چوڑیوں کے ریٹ بھی بڑھا دیئے، لڑکیوں کیلئے چوڑیاں خریدنا کسی بڑے تحفے سے کم نہیں، مہنگائی نے بچیوں اورعورتوں سے یہ حق بھی چھین لیا،رکن اسمبلی کی جانب سے جمع کروائی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت چوڑیوں کی قیمتوں کوکنٹرول کرے۔

واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پر چوڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے. چوڑیوں کی قیمت میں گزشتہ سال کی نسبت فی درجن قیمتوں میں 30سے 50 روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

Shares: