جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے طلبا کے لیے لباس سے متعلق نئی گائیڈلائنز جاری کر دی ہیں۔
اس ضمن میں ایک نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس میں طلبا کو جسم کو ظاہر کرنے والے، اشتعال انگیز یا نفرت پھیلانے والے کپڑے پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا کو صاف ستھرے اور مہذب لباس پہننا ضروری ہے، جو یونیورسٹی کے ماحول کے مطابق ہو۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ طلبا چھوٹی آستینوں والے، ٹائٹ یا دھیان بھٹکانے والے کپڑے نہ پہنیں۔ اس کے علاوہ، قابل اعتراض پرنٹ یا گرافکس والے کپڑوں کو بھی یونیورسٹی میں پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔یونیورسٹی کے اس نئے ضابطہ اخلاق میں یہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ طلبا کو عام چپلیں پہننے سے بھی منع کیا گیا ہے، تاکہ کیمپس میں ایک باوقار اور مناسب ماحول قائم رکھا جا سکے۔
یہ اقدام جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کی ثقافتی اور تعلیمی اقدار کو برقرار رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے، تاکہ طلبا اپنے تعلیمی ماحول میں بہتر طور پر توجہ مرکوز کر سکیں اور ان کی ظاہری حالت سے کسی بھی قسم کی منفی تاثرات نہ پیدا ہوں۔یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا سے اس گائیڈلائنز کی پیروی کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ کیمپس میں ایک مثبت اور پروفیشنل ماحول قائم رکھا جا سکے۔
مراکش کشتی حادثہ،جانوروں کی طرح برتاؤ،تاوان دینے والے رہاہوئے،بچ جانیوالوں کا انکشاف
کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لے تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ،جسٹس منصور علی شاہ