غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان کے سوگ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔

باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جانی نقصانات پر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم میونسپلٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش پر کرسمس کی روایتی تقریبات نہیں ہوں گی غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان کے سوگ میں تقریبات منسوخ کی جارہی ہیں، اس مرتبہ کرسمس روایتی سجاوٹ، روشنیوں اور کرسمس ٹری کے بغیر سادگی سے منائی جائے گی اور صرف دعائیہ و مذہبی تقریبات ہوں گی۔

کرسمس پر غزہ میں جنگ کے متاثرین کے لیے دعائیہ اجتماعات کا بھی اعلان کیا گیا ہے،بیت لحم میونسپلٹی کے عملے نے مختلف علاقوں میں پہلے سے کی گئی سجاوٹوں کو بھی ہٹادیا ہے۔

3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ،حماس

واضح رہے کہ 47 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں 14 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ اسرائیلی حکومت نے بدھ کے روز علی الصباح حماس کے ساتھ قیدیوں کے معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے بعد آج جمعرات سے قیدیوں کی رہائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق اسرائیلی حکومت نے ایک معاہدے کی منظوری دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس غزہ کی پٹی میں 50 یرغمالیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں عبرانی ریاست فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گی اور فلسطینی غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی قائم کرے گی۔

اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں،اسماعیل ہنیہ

اسرائیلی وزیر اعظم نے ’اے ایف پی‘کو موصول ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے ایک معاہدے کے پہلے مرحلے کے وسیع خاکہ کی منظوری دی ہے جس کے تحت کم از کم 50 مغوی خواتین اور بچوں کو چار دنوں کے دوران رہا کیا جائے گا۔

Shares: