سیالکوٹ : عیسائی خاتون نے اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسلام قبول کرلیا

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) عیسائی خاتون نے اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسلام قبول کرلیا
تفصیل کے مطابق مسمات عروج دختر وارث مسیح سکنہ نانو کی تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ نے دارالعلوم مدینہ ڈسکہ کلاں میں حاضر ہو کر رو برو صاحبزادہ مولانا محمد ایوب خان ثاقب مہتمم دارالعلوم مدنیہ کے اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے کلمہ شہادت پڑھ کر صاحبزادہ مولانا ایوب خان ثاقب مہتمم دارالعلوم مدنیہ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور اپنا سابقہ مذہب کرسچن چھوڑ دیا اس نو مسلمہ کا اسلامی نام بھی عروج ہی کو برقرار رکھا گیا ۔تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں معاشرہ سے التماس کی گئی ہے۔ کہ اس نو مسلمہ خاتون کے ساتھ اسلامی روایات والا سلوک اور مسلم قانون کے تحت تمام حقوق دیئے جائیں ۔ اس موقعہ پر حاجی جمیل احمد مغل مولانا اقبال خان صاحب ارشد محمود قاری اشفاق صاحب بشیر احمد ناز زاہد حسین مغل ا اور وکلا برادری نے نو مسلمہ کو قبولیت اسلام پر مبارکباد پیش کی

Comments are closed.