چیف سیکرٹری صاحب افسران کی جیبیں گرم ہوئی ہیں،عدالت کا اظہار برہمی

0
33

چیف سیکرٹری صاحب افسران کی جیبیں گرم ہوئی ہیں،عدالت کا اظہار برہمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی اراضی کو گرین ایریا ڈکلئیر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

چیف جسٹس قاسم خان نے ڈی جی ایل ڈی اے اے سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ،عدالت نے کہا کہ کیا ایل ڈی اے کے لیگل ایڈوائزر بیٹھے ہیں؟ لیگل ایڈوائزر صاحب آئندہ سماعت پر پٹیشن سے متعلق شق وار جواب جمع کروائیں یہ کیسا امتیازی سلوک کیا جارہا ہے؟

وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ ہم تحریری جواب دیدیتے ہیں وکیل درخواست گزار وقار اے شیخ نے کہا کہ ریور راوی پراجیکٹ گریں ایریاز پر بنایا جارہا ہے جہاں ایل ڈی اے کا دل کرتا ہے گرین کو براؤن کردیتا ہے جہاں عام لوگوں کی اراضی ہوتی وہاں اس کو گرین ایریاز کے نام پر کام سے روک دیا جاتا ہے عدالت ایل ڈی اے کا نوٹفکیشن کلعدم قرار دے

چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ چیف سیکرٹری صاحب میرے بات کو غور سے سنیں لاہور میں ایک جگہ ہے جس کا رائٹ حصہ بھی براؤن اور لیفٹ حصہ بھی براؤن اس کے درمیان والا حصہ گرین قرار دیدیا اتنا بڑا امتیازی سلوک ہے اگر دو حصہ براؤن کرنا تھے تو درمیان والا بھی براؤن کرو درمیان والے حصہ کو اسلیے براؤن نہیں کیا کہ وہ عام شہری کی اراضی تھی میں نام نہیں لوں گا لیکن آپکو بھی پتہ جن کی اراضی گرین سے براؤن ہوئی وہ کون سیاسی افراد ہیں؟ عام شہری کو اراضی کو اس لیے براؤن نہیں کیا گیا کہ چیف سیکرٹری صاحب اس نے آپکے افسران کی جیبیں گرم ہوئی ہیں صرف سیاسی افراد کو نوازا گیا کیا چیف سیکرٹری صاحب یہ امتیازی سلوک نہیں ؟رائٹ سائیڈ والا بھی براون،لیفٹ سائیڈ والا بھی براؤن اور درمیان والا حصہ گرین کرنے کا مطلب وہ آدمی کاحصہ تھا ایسا نہیں ہوگا اپکو خود چاہے اس حصہ کو بھی براؤن ڈکلئیر کریں

Leave a reply