چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی صحت کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پرنسپل سمز پروفیسر امجد کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے،ایمرجنسی میں اسپتال آئے، سانس کی نالی میں رکاوٹ تھی، چودھری شجاعت حسین کی حالت خطرے سے باہر ہے،

پروفیسر امجد کا مزید کہنا تھا کہ چودھری شجاعت کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں گے،

دوسری جانب پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت کی آکسیجن اب معمول پر ہے،طبیعت شام تک مزید بہترہوجائیگی،ڈاکٹر کامران چیمہ سمیت پلمونولوجسٹ چودھری شجاعت کو دیکھ رہے ہیں،چودھری شجاعت کو سروسز اسپتال میں زیر علاج رکھا جائے گا

انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

Shares: