سوات میں چیئرلفٹ اچانک بند ہونے کے باعث اس میں سوار 4 افراد پھنس گئے تاہم ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جمعرات کو سوات کے سیاحتی علاقے بحرین میں چیئرلفٹ میں فنی خرابی کے باعث 4 افراد پھنس گئے چیئرلفٹ میں پھنسنے والوں میں بچہ اور خاتون بھی شامل تھیں،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی گئی۔ ریسکیو آپریشن میں ڈیزاسٹر، واٹر اور میڈیکل ٹیموں نے حصہ لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مؤثر اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں چیئرلفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا جب کہ کسی بھی فرد کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Shares: