بھارت کے ریاست مدھیہ پردیش کے ایک بڑے سرکاری اسپتال میں چوہے نے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں داخل دو نومولود بچوں کو کاٹ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نومولود بچی کا وزن 1.2 کلوگرام تھا اور وہ نمونیا کے باعث اسپتال میں داخل تھی، جبکہ دوسرا بچہ 1.6 کلوگرام وزن کے ساتھ وینٹی لیٹر پر تھا۔ دونوں کو چوہے نے ہاتھ اور کندھے پر کاٹا،اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کی موت چوہے کے کاٹنے سے نہیں ہوئی، تاہم یہ واقعہ حفاظتی انتظامات میں سنگین غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔ واقعے کے بعد وارڈ کی دو نرسوں کو معطل کر دیا گیا ہے،انتظامیہ کے مطابق اسپتال کے اردگرد بارش کا پانی جمع ہونے اور سیوریج لائن ٹوٹنے کی وجہ سے پچھلے چند دنوں سے وارڈ میں چوہے دکھائی دے رہے تھے۔
دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال، بھارت کا پاکستان سے 24 گھنٹے میں دوسرا رابطہ
400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی بھی نہیں ،قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکوہ
وزیراعظم شہباز شریف آج چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے