قصور
چونیاں میں بچوں کے اغواء اور بعد از زیادتی قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیر اعلی عثمان بزدار کی پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری کے بعد لوگوں نے پنجاب گورنمنت، پنجاب پولیس اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس ظالم درندے کو جلد سے جلد اس کے انجام تک پہنچایا جائیگا
IG پنجاب نے بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد کی عمر 27 سال ہے، وہ غیرشادی شدہ ہے اور لاہور میں تندور پر روٹیاں لگاتا ہے
یاد رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران 4 بچوں کو اغواء کیا گیا جن میں سے تین بچوں فیضان، علی حسنین اور سلمان کی لاشیں گزشتہ روز جھاڑیوں سے ملی تھیں جب کہ 12 سالہ عمران اب بھی لاپتا ہے جس کی بازیابی کیلئے پولیس اور دیگر ادارے کوشش کر رہے ہیں