چونیاں(نامہ نگار)محکمہ ہائی وے کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی، حبیب آباد چونیاں روڈ سدھا نہروں کے پل جنگلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پل کے کنارے مقامی افراد نے لکڑیوں سے باڈ لگا رکھی ہے جبکہ جنگلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، محکمہ دوبارہ حادثہ کا منتظر ہے، گزشتہ ماہ چونیاں کے کار سوار دو تاجر بھی اسی جگہ سے نہر میں گر کر جاں بحق ہو گئے تھے
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی وے کی مجرمانہ غفلت کے باعث چونیاں حبیب آباد روڈ سدھا پل کی دونوں اطراف کے آہنی جنگلے ٹوٹ چکے ہیں، کسی بھی وقت دوبارہ بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے گزشتہ ماہ چونیاں کے دو تاجر حاجی جمیل اور اسد اللہ جو اوکاڑہ سے چونیاں آتے ہوئے مذکورہ پل سے کار سمیت گر گئے تھے اور دوسرے دن حادثہ کا شکار کار اور لاشوں کو نکال کر ریسکیو نے ورثاء کے سپرد کیا تھا،
محمد کریم، ریاض سدھا، جمیل احمد، شہزاد ٹھیکیدار دیگر مقامی اور مسافروں نے میڈیا کو بتایا کہ اس پل سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں گزارتیں ہیں، دونوں نہروں کی پل دونوں اطراف کے آہنی جنگلے ٹوٹ چکے ہیں جن کو فوری ٹھیک کروانا بہتر ہے وگرنہ حادثہ پیش آئیں گے،
اسی حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر عامر بٹ نے کہا کہ ہم جنگلے کی مرمت بارے تحریری طور پر محکمہ ہائی وے کو لکھ چکیں ہیں ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔
مسافروں اور مقامی افراد نے ڈی سی قصور ارشد بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ اور محکمہ ہائی وے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ایس لنک نہر سدھا کے دونوں پل کے جنگلے ٹھیک کئے جائیں