چونیاں : نواحی علاقہ چوک الہ آباد میں ٹریفک کی بندش شہریوں کیلئے وبال بن گئی

چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)نواحی علاقہ چوک الہ آباد میں ٹریفک کی بندش سے شہریوں کو نجات ملنا خواب بن گیا،غیر قانونی بس اڈوں اور پارکنگ کی وجہ گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا، مسافر،راہگیر اور دیگر شہری سراپا احتجاج آر پی او شیخوپورہ ریجن اور ڈی ایس پی ٹریفک قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق الہ آباد چوک میں دونوں شفٹوں پرمامور ٹریفک عملہ مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے چوک میں قائم بس اڈوں نے عوام کو ٹریفک کی بندش میں مبتلاء کر رکھا ہے ٹریفک اہلکار افسران بالا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئیے دیگر شہریوں سے آنے والی ٹرانسپورٹ کو جرمانے کرتے ہیں جبکہ ٹریفک جام کی وجہ سے عام راہ گیر بھی متبادل راستوں سے گزرنے پر مجبور ہیں غیر قانونی بس اڈوں، رکشہ اسٹینڈ اور فروٹس کی ریڑھیوں کی وجہ سے مسافر گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار غیر قانونی اڈوں سے بھی مبینہ طور پر نذرانہ وصول کرتے ہیں جبکہ عوامی و سماجی حلقے اور راہگیر سراپا احتجاج ہیں انہوں نے آرپی او شیخوپورہ ریجن،ڈی ایس پی ٹریفک قصور اور دیگر بالا حکام سے فوری نوٹس لینے اور زمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply