چونیاں: کارڈیک سنٹر کے ساتھ تجاوزات کی بھر مار، مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) کارڈیک سنٹر کے باہر تجاوزات کی بھر مار مریضوں، لواحقین اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا، مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نوٹس لے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ریڑی بانوں، رکشوں اور مسافر ویگنوں نے کارڈیک سنٹر چونیاں کو مین روڈ کی طرف گھیر لیا جس سے مریضوں اور لواحقین کو کارڈیک سنٹر میں جانا انتہائی دشوار ہو چکا ہے اس کے ساتھ قصور، الہ آباد، کنگن پور اور دیگر علاقوں کو جانے والے مسافر، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے طالب علم اور مریض بھی فروٹ ریڑیوں اور غیر قانونی رکشہ سٹینڈز کی وجہ سے ٹریفک میں پھنس جاتے ہیں، ایکسچینج روڈ پر بھی فروٹ اور سبزی فروشوں نے قبضہ جما رکھا ہے سکول اور کالج جانے والے بچوں کو دشواری کا سامنا ہے، غفور احمد، عباس علی، عمران چوہدری، شیراز ارشد، بشیر احمد اور دیگر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر عامر بٹ اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ کارڈیک سنٹر چونیاں کے باہر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ اور فروٹ ریڑیوں کا خاتمہ کیا جائے، مین روڈ پر تجاوزات کرنے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے تاکہ مریضوں، لواحقین اور مسافروں کو تجاوزات سے چھٹکارا مل سکے۔

Leave a reply