چونیاں:ہسپتال میں بنایا گیا "نشوونما” مرکز کارکردگی میں ضلع قصور میں اول پوزیشن پرآگیا

چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارمیاں عدیل اشرف) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بنایا گیا "نشوونما” مرکز کارکردگی میں ضلع قصور میں پہلے نمبر پرآگیا،نشونما مرکز سے ابتک 2000 سے زائد حاملہ خواتین مستفید ہوئی ہیں جن کو مالی امداد اور خوراک فراہم کی گئی۔نشونما پروگرام کا مقصد حاملہ خواتین میں غذائی کمی کو پورا کرنا ہے تاکہ صحت مند بچوں کی پیدائش ممکن ہو سکے،اقصیٰ طاہر انچارج مرکز

تفصیلات کیمطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں میں شروع کیا گیا نشوونما پروگرام جس کے تحت حاملہ خواتین میں غذائی کمی کو پورا کرنے اور صحت مند بچوں کی پیدائش کو ممکن بنانے کے لیے غریب حاملہ خواتین کو بیٹے کی پیدائش پر 2000 جبکہ بیٹی کی پیدائش پر 2500 روپےمالی معاونت کی جاتی اور خوراک بھی فراہم کی جاتی تاکہ ماں کے ساتھ ساتھ بچے بھی صحت مند رہیں،

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چونیاں میں قائم نشونما مرکز کارکردگی کے لحاظ سے ضلع قصور میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ابتک 2000سے زائد غریب حاملہ خواتین کی مالی معاونت کیساتھ ساتھ خوراک فراہم کی گئی۔ مرکز انچارج اقصیٰ طاہر کا اپنی پوری ٹیم کو اچھی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا ہےکہ زیادہ سے زیادہ حاملہ خواتین کو اس پروگرام میں شامل کرنا اور ان کی غذائی کمی کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ مستقبل میں پیدا ہونے والے بچے صحت مند ہوں، بہتر غذا ہی بہتر صحت کی ضامن ہے۔نشونما پروگرام کا مقصد ماں اور بچے دونوں کو صحت مند بنانا ہے۔

Leave a reply