چونیاں پریس کلب کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار سے ملاقات

چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) چونیاں پریس کلب کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار سے ملاقات، عیدالاضحی پر صفائی کے بہترین اقدامات پر پر زور دیا گیا، گرینڈ صفائی آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ماضی سے بہتر انتظامات کیے جائینگے، اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر الائشوں کو ٹھکانے لگانے اور شہر میں صفائی کے بہترین اقدامات کے حوالے سے چونیاں پریس کلب کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار سے خصوصی ملاقات، صحافیوں نے ماضی سے بہتر صفائی کے اقدامات پر زور دیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے سینئر صحافیوں کے وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحصیل بھر کی تمام میونسپل کمیٹیوں کے سی این اوز سے عید عید الاضحی کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگز کی جس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر گرینڈ صفائی آپریشن لانچ کرنے کے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

عید گاہوں پارکوں میں نماز عید الاضحی ادا کرنے کے لیے آنے والے فرزندان اسلام کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے حوالے سے بہتر انتظامات کیے جائیں گئے جس میں کسی قسم کی کوتاہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار نے گفتگو کرتے کہا کہ میں نے ڈی سی قصور کو تمام حکمت عملی سے آگاہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ عید کے دن تحصیل بھر تمام میونسپل کمیٹیوں کے علاوہ تمام یونین کونسل میں گرینڈ صفائی آپریشن کو خود مانیٹرکروں گا، اس کے علاؤہ ہر میونسپل کمیٹی میں کمپلین سیل بنائے گئے ہیں اور ان کمپلین سیل کے نمبرز بھی آویزں کیے گئے ہیں جہاں پر شہریوں کی جانب سے درج کی جانے والی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

صحافیوں کے وفد میں چونیاں پریس کلب کے بانی و چیرمین فیاض احمد دھون ۔جنرل سیکرٹری سید رضوان کاظمی ۔سپریم کونسل کمٹی کے رکن رانا سلمان یوسف ۔عبدالرحمان ہاشمی، رانا اکرم و دیگر بھی شامل تھے۔

Leave a reply