چونیاں:سرکاری تعلیمی اداروں میں پینے کا صاف پانی نایاب ، طالبعم بیمار ہونے لگے

والدین کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ بچوں کے کہنے پر سکول انتظامیہ سے اس بارے میں بات کر چکے ہیں مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے

چونیاں،باغی ٹی وی(میاں عدیل اشرف نامہ نگار) سرکاری تعلیمی اداروں میں پینے کا صاف پانی نایاب ، طالبعم بیمار ہونے لگے

محکمہ ایجوکیشن چونیاں کے ریکارڈ کے مطابق تحصیل میں 393 سرکاری سکول قائم ہیں۔ جن میں محکمہ ایجوکیشن کے ریکارڈ کے مطابق 92 ہزار سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ 24 سو اساتذہ کرام بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں وہ بھی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں

سرکاری سکولوں میں سہولیات کا فقدان زبان زد عام ہے ،مگر سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے، سرکاری سکولوں میں سینکڑوں طلباء وطالبات ٹینکی کا آلودہ پانی پینے یا گھروں سے پانی لانے پر مجبور ہیں،

سکولوں میں نصب کی گئی ٹینکیوں کی بھی صفائی کا کوئی معقول انتظام نہ ہونے سے انتہائی ناقص اور آلودہ پانی بچے پینے پر مجبور ہیں، جس کے باعث زیر تعلیم طلباء و طالبات میں پیٹ کی بیماریاں عام ہو چکی ہیں،

والدین کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ بچوں کے کہنے پر سکول انتظامیہ سے اس بارے میں بات کر چکے ہیں مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے سکولوں میں محکمہ تعلیم فلٹریشن پلانٹ نصب کروائے تاکہ بچے شفاف پانی پی کر پیٹ کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ ابھی نوٹس میں آیا ،پانی کی ٹینکیوں کی صفائی کیلئے احکامات جاری کر دئیے ہیں،جلد ہی ٹینکیوں کی صفائی کرائی جائیگی۔

Leave a reply