چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگارمیاں عدیل اشرف) سٹریٹ کرائم اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بلالی ڈکیت گینگ کے چار خطرناک ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے نقدی لاکھوں روپے، موبائل فون اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا، ڈی پی او قصور نے احسن کارکردگی پر سٹی پولیس کو سراہا
تفصیلات کے مطابق سٹریٹ کرائم اور راہزنی کی وارداتوں میں ایکٹو ڈکیت گینگ کے چار خطرناک ارکان گرفتار سٹریٹ کرائم اور راہزنی میں ایکٹو ڈکیت گینگ بلال عرف بلالی گینگ کے چار ارکان گرفتار ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں اسلم بھٹی نے مزید میڈیا کو بتایا کہ ڈکیت گینگ کے خلاف ڈی پی او قصور طارق عزیز اور ڈی ایس پی چونیاں سرور اعوان کی ہدایت اور نگرانی میں کی جا رہیں ہیں۔
ملزمان میں سرغنہ بلال عرف بلالی، پرویز، محمد اشفاق اور بشیر شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی 2 لاکھ 70 ہزار کی نقدی، 4 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ،ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چھانگا مانگا، الہ آباد اور چونیاں شہر اور لنک راستوں پر وارداتیں کرتے تھے
ملزمان نے دوران تفتیش سرکل میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 20 کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے بلالی ڈکیت گینگ کے خلاف سرکل کے متعدد تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں ملزمان پہلے بھی کئی بار جیل کاٹ چکے ہیں۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ سٹی پولیس چونیاں کو شاباش دی اور سراہا