چونیاں : ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈیوٹی ڈاکٹر سمیت عملے کا شہریوں سے ناروا سلوک معمول بن گیا

باغی ٹی وی ،چونیاں (نامہ نگار) ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈیوٹی ڈاکٹر سمیت عملے کا شہریوں سے ناروا سلوک معمول بن گیا ،نواحی گاؤں ڈھوس کے رہائشی محمد فاروق کو بیوی سمیت ایمرجنسی وارڈ سے باہر نکال دیا، متاثرہ شہری نے اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید کو انصاف کی فراہمی کیلئے درخواست دائر کر دی، تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں کے ڈاکٹرز اور عملہ کی آئے روز مریضوں اور لواحقین سے بد اخلاقی رپورٹ ہونا معمول بن گی ہے نواحی گاؤں ڈھوس کے رہائشی محمد فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید کو درخواست دی ہے کہ میں اپنی بیوی کو عصر کے وقت بے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہسپتال چونیاں ایمرجنسی وارڈ میں لایا، ڈیوٹی ڈاکٹر حافظ زبیر احمد نے علاج معالجہ شروع کر دیا اور کہا کہ ہوش آنے پر اسے بار بار لیٹرین لے جانا ہے، ہوش آنے پر میں اپنی بیوی کو لیٹرین لے کر گیا تو واپسی پر ڈیوٹی پر مامور نرس نے انتہائی زیادہ گالیاں اور برا بھلا کہا کہ آپ نے ہسپتال عملہ کا واش روم کیوں استعمال کیا ہے، میں منتیں کرتا رہا لیکن عملہ نے ڈیوٹی ڈاکٹر حافظ زبیر احمد کو بلوا کر بغیر علاج معالجہ کے ہسپتال سے باہر نکال دیا۔ متاثرہ محمد فاروق نے وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر صحت پنجاب، سیکٹری ہیلتھ، ڈی سی قصور، سی او ہیلتھ قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر سمیت عملہ کو بد اخلاقی اور مجھے بغیر علاج معالجہ ہسپتال سے نکالنے پر برخاست کیا جائے۔ ڈیوٹی ڈاکٹر حافظ زبیر احمد نے موقف میں کہا کہ ہم نے تو خاتون کو انجیکشن لگانا تھا تبھی اسے باہر جانے کو کہا بد اخلاقی الزام ہے۔

Leave a reply