چونیاں:بجلی کے بقایاجات،چوروں کیلئے شکنجہ کسنے کیلئے افسران کی اہم بیٹھک
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارعدیل اشرف) بقایاجات اور بجلی چوروں کیلئے شکنجہ کسنے کیلئے تحصیل کے افسران کی اہم بیٹھک، ایکسیئن چونیاں ڈویژن نوید احمد بھٹی اور دیگر یونین عہدیداران کی اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی چونیاں سے اہم ملاقات
تفصیلات کے مطابق ایکسیئن چونیاں ڈویژن نوید احمد بھٹی، ڈویژنل چیئرمین چوہدری ہمائیوں فیض رسول، ذیشان حیدر بھٹی اور یونین عہدیداران کی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور ڈی ایس پی چونیاں سے ملاقات ہوئی جس میں بجلی چوروں کے خلاف اور محکمے کے واجبات کلیئر نہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا منصوبہ تیار ہوا یہ آپریشن سٹی چونیاں شہر سے شروع ہو گا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ سرپرستی کریں گے اور ڈی ایس پی چونیاں سرور اعوان اپنی نفری کے ہمراہ فل پروف سکیورٹی مہیا کریں گے،
حالیہ ملک گیر بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید احتجاج جاری ہے وفاقی حکومت کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکسیئن چونیاں نے تحصیل افسران سے میٹنگ کی، بقایاجات اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیار کیا۔ایکسیئن چونیاں نوید احمد بھٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ جو محکمے کے ڈیفالٹر ہیں کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، بڑے بجلی چور بھی اس شکنجے سے نہیں بچ پائیں گے بجلی میٹر، ٹرانسفارمر اور تاریں بھی اتار لیں گے۔ ملکی فلاح کی خاطر اپنا قبلہ درست کر لیں۔