چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) تھانہ صدر چونیاں پولیس کی کارروائی کم سن بچی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کاشف عرف کاشی کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرنے کے بعد تمام تر شہادتوں اور ثبوتوں کے ساتھ چالان کر دیاگیا
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او چونیاں محمد سرور اعوان کی رہنمائی میں ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں عابد محمود چھینہ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی کمسن بچی کی فوری دادرسی کرتے ہوئے فی الفور مقدمہ درج کرکے نہ صرف چند گھنٹے کے اندر اندر درندہ صفت ملزم کاشی کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا گیا بلکہ اس سنگین اور حساس مقدمہ کی تفتیش کی تکمیل ماہر تفتیشی افسران TSIحافظہ نفیسہ اور ASI سعید احمد کے ذریعہ کروائی،
تجربہ کار ٹیم نےسخت محنت کرتے ہوئے ملزم کو عدالت سے کڑی سے کڑی سزا دلوانے کے تمام شہادتیں اکٹھی کی ہیں۔ ایس ایچ اوکا کہنا ہے کہ تفتیش کے عمل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی تاکہ معاشرہ کے ایسے دیگر ناسور عناصر کے لیے عبرت کا سامان پیدا ہو اور ہر شہری کا جان و مال اور عزت محفوظ رہے۔