کراچی میں آج 13 ستمبر بروز جمعہ 8 ربیع الاول کو چپ تعزیے کے جلوس نکالے جائیں گے، جس کے لئے ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جلوس کے راستوں پر ٹریفک بند رہے گی۔ عوام متبادل راستے اختیار کرکے منزل تک پہنچ سکیں گے۔دوسرا جلوس دوپہر 1:00 بجے شروع ہوگا اور رات 12:00 بجے تک اختتام پذیر ہوگا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس دوران جلوس کے راستوں کو سیل کر دیں گے۔جلوس کا راستہ: رضویہ چورنگی ناظم آباد، لسبیلہ، تین ہٹی، پی آئی بی کالونی، جیل روڈ، یادگار فش موڑ جمشید روڈ اور مارٹن روڈ۔متبادل/آپریشنل روٹس: صبح 10:00 بجے سے رات 12:00 بجے تک.1. لیاری ایکسپریس وے2. شاہراہ فیصل3. ایم اے جناح روڈ4. گارڈن سے باڑہ بورڈ5. صدر کوریڈور-6. نیو ایم اے جناح روڈ سے یونیورسٹی روڈ.کسی بھی تکلیف سے بچنے کے لیے، براہ کرم متبادل راستوں کو استعمال کرنے پر غور کریں، کیونکہ اوقاتِ کار کے دوران ٹریفک کی بھیڑ متوقع ہے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ ٹریفک میں ممکنہ تاخیر سے متاثر ہونے والے لوگ جلد دفتر چھوڑ دیں۔
ملکی ذخائر میں پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
کراچی تاجر اتحاد نے بجلی کی قیمت مٰیں کمی کا فیصلہ خوش آئند دے دیا
واضح رہے کہ شہرِ قائد کراچی میں جلوس کے روٹ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔جلوس کے روٹ پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر، بسیں اور واٹر ٹینکر لگا کر بند کیا گیا ہے۔جلوس کے روٹ کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کے روٹ کی سرچنگ میں مصروف ہے۔