چھپ چھپ کر مریم نواز کا کیا دیکھتے ہیں؟ مریم اورنگزیب نے لگایا سنگین الزام

0
50

چھپ چھپ کر مریم نواز کا کیا دیکھتے ہیں؟ مریم اورنگزیب نے لگایا سنگین الزام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اورڈرپوک جب کرسی پر بیٹھتا ہے تو ٹیبل پر شہباز شریف کی فائل ہوتی ہے،

مریم اورنگزیب‏ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ٹیبل پر پاکستان کو ترقی دینے کی کوئی فائل نہیں، بجلی آٹا چور کی ترجیح صرف شہباز شریف پر نیب گردی ہے، سلیکٹڈ ٹولہ آج ہچکولے کھا رہا ہے، ڈر و خوف میں مبتلا ہے،نیب کو استعمال کرکے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے، فارن فنڈنگ،مالم جبہ،بلین ٹرین اورآٹاچینی میں مفرورسے کوئی پوچھنے والانہیں،جھوٹے الزامات کے باوجود عدالت کا سامنا کیا،سلیکٹڈ ٹولے کی ترجیح ہے کہ شہباز شریف کو ڈاکٹر تک رسائی نہ دی جائے،

مریم اورنگزیب‏ کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے جو جو الزامات لگائے ہم عدالت میں پیش ہوئے، آپ کی سفاکیت کی انتہا پاکستان کی عوام دیکھ رہی ہے،کسی کی مثال نہیں ملتی جو روز کی بنیاد پر عدالت گیا ہو، شہباز شریف کو عمران خان کے حکم پر ڈاکٹر تک رسائی نہیں دی گئی،چھپ چھپ کر ٹی وی لگا کر مریم نواز کی ریلی دیکھتے ہیں،کرائے کے ترجمان جمناسٹک کررہے ہیں، عمران خان تعریف کررہے ہیں، ‏جن لوگوں نے آپ کو ووٹ دیے وہ ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں، آپ منہ پرہاتھ پھیریں،ترجمان گالیاں دیں،عوامی طاقت 13 دسمبر کو آپکے جانے کا سبب بنے گی،

مریم اورنگزیب‏ کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پر ایف آئی آر کہاں گئیں،جہانگیرترین کوجہازکے ذریعے بھگادیا،جہازکے ذریعے بلالیا،ایف آئی آرکاکچھ پتا نہیں، لوگ آپ کو بددعائیں اور نواز شریف کو جھولی اٹھا کر دعائیں دیتے ہیں، عوامی مینڈیٹ لانے والا 14 ہزار میگاواٹ بجلی لے کر آتا ہے،عوامی مینڈیٹ لانے والا اسپتال، اسکول بناتا ہے، عوامی مینڈیٹ لانے والا قائدحزب اختلاف کو جیل میں نہیں ڈالتا، عوامی مینڈیٹ لانے والا منہ پر ہاتھ پھیر کر دھمکی نہیں دیتا، آپ ایف آئی آرکاٹنے کارکارڈ بنائیں، ہم کرسیاں لگانے کا رکارڈ قائم کریں گے،وزیراعظم جلسے میں کرسیاں لگانے پر ایف آئی آر کاٹنے کی دھمکی دیتا ہے، ‏عوامی مینڈیٹ لانے والا مفت دوائیں بند نہیں کرتا، دھکے کی بی آر ٹی بھی نہیں چلتی اور دھکے کی حکومت بھی نہیں چلتی،

مریم اورنگزیب‏ کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ لانے والے کو امپائر کی انگلی اور دھکے کی ضرورت نہیں ہوتی، حکومتی ترجمانوں کے بیانوں کا عدالت کو نوٹس لینا چاہیے، عدالتی کارروائی میں مداخلت توہین عدالت ہے، حتمی حکمت عملی کیلئے پی ڈی ایم کے تمام سربراہان آج اسلام آباد میں بیٹھیں گے،

Leave a reply