چودھری ظہورالٰہی کی برسی پر چودھری برادران نے جاری کیا اہم پیغام

0
54

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری ظہورالٰہی کی  39 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ سابق وزیراعظم ،مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی نے چوہدری ظہور الہی کی برسی پر پیغام جاری کیا ہے

چوھدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حق ،سچ اور آزادی جمہوریت کے استحکام کی خاطر چوہدری ظہور الہی نے 25 ستمبر 1981ء کو اپنی جان قربان کر دی۔ چوہدری ظہور الہی عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے اور استحصالی طبقے کے خلاف نبرد آزما ہوئے ،چوہدری ظہور الہی نے استحصالی طبقوں سے پنجہ آزمائی کیلئے بھر پورمنصوبہ بندی کی ، 1944 کے بعد وہ مسلم لیگ گجرات کی سیاست میں عملاً داخل ہوئے اور مسلمانوں کی خدمت کو اپنا شعار بنایا

چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اج بھی انکے سیاسی وارثوں کا مشن ہے کہ منافقت اور جھوٹ کی سیاست کے خلاف آگے بڑھتے چلے جاؤ۔ چودھری ظہورالٰہی شہید نے حق گوئی اور عوام دوستی سے علاقے کے با اثر حلقوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ایوب خان اورمحترمہ فاطمہ جناح کے مابین صدارتی انتخاب کی محاذ آرائی میں چودھری ظہورالٰہی نے محترمہ فاطمہ جناح کا ساتھ دیا۔ بعض حلقوں کو شاید ان حقائق کا علم نہیں کہ چودھری ظہورالٰہی شہید نے نصف صدی پہلے سیاسی میدان میں حق و صداقت کیلئے کس کس طرح کی قربانی دی۔ وہ اصولوں پر کسی بھی طرح مفاہمت کے قائل نہ تھے

چودھری مونس الہیٰ نے کہا کہ چودھری ظہورالٰہی مرحوم کو حق گوئی کی راہ سے ہٹانے کیلئے پچیس ستمبر 1981ء کی شہادت سے پہلے بھی کئی منصوبے بنائے گئے۔ چودھری ظہورالٰہی بنیادی طور پر رحم دل‘ مخیر‘ دکھی انسانیت کیلئے دردمند دل رکھنے والے سیاستدان تھے چوہدری ظہور الہی نے زندگی بھر کوشش کی کہ وہ دوسروں کے کام آتے رہیں۔ چوہدری ظہور الہی اپنی عوامی اور ملکی خدمات کے باعث عوام کے دلوں میں بستے ہیں

Leave a reply