باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان۔ (شہزادخان سے) انچارج CIA کی کاروائی منشیات سمگلرز سے 40 کلو (01 من) چرس برآمد، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق انچارج CIA علی محمد انسپکٹر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع پر چرس سمگلرز عبدالرحمان ولد حاجی قوم کہیری سکنہ لاری اڈاہ، محمد اعظم ولد رمضان قوم سہرانی سکنہ چوک قریشی مظفر گڑھ کو چرس کی بھاری مقدار سمیت گرفتار کر لیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع پر انچارج CIA علی محمد انسپکٹر نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ہائی ایس نمبری MLK/2455 میں چھپائی ہوئی چرس سمیت ملزمان عبدالرحان اور محمد اعظم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم سے ٹوٹل 40 کلو چرس برآمد کر کے تھانہ گدائی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی آرگنائز کرائم ریحان الرسول نے بتایا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اسی حوالے سے ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر رواں ہفتہ ڈیرہ غازیخان پولیس نے درجنوں کاروائیاں عمل لاتے ہوئے منشیات فروش اور جواریوں سمیت قحبہ خانوں پر ریڈ کر کےکئی ملزمان کو گرفتار کئے ہیں۔

Shares: