ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول شو سی آئی ڈی کے مرکزی کردار اے سی پی پردیومن کا شو میں سفر ختم ہوگیا –
باغی ٹی وی: ‘کچھ تو گڑبڑ ہے دیا’ یا ‘دروازہ توڑو دیا’ یہ وہ جملے ہیں جو اے سی پی پردیومن کی پہچان رہے، لیکن اب یہ الفاظ مداحوں کو مزید سننے کو نہیں ملیں گے کیونکہ اے سی پی پردیومن کا شو میں سفر ختم ہوگیا جس کی تصدیق سی آئی ڈی کے میکرز نے بھی کردی ہے۔
اگر آپ 1998 سے سی آئی ڈی کے مداح نہیں ہیں تو جان لیں کہ اے سی پی پردیومن سی آئی ڈی کا وہ کردار تھا جو 1998 سے 2025 تک بھارتی ٹیلی ویژن کا ایک بڑا حصہ تھا، حالیہ ایپیسوڈ میں دکھایا گیا کہ اے سی پی پردیومن ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں، اور یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ اس کردار کے اداکار، شواجی ستام، کچھ وقفہ لینا چاہتے تھے۔
پی ایس ایل 10: کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا،کمنٹری مکمل اردو میں ہو گی
بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی کے نئے ایڈیشن کا نیٹ فلکس پر پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں اے سی پی پرد یومن کی موت کا منظر دیکھا جاسکتا ہے سی آئی ڈی کی ٹیم خطرناک مجرم باربوزا (تگمانشو دھولیا) کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہے، جو اے سی پی پردیومن کو اپنے جال میں پھانس کر ایک دھماکے میں مار ڈالتا ہے، پرومو میں خون سے لت پت اے سی پی کا ہاتھ نظر آتا ہے جس میں ان کی یادگار انگوٹھی بھی دیکھی جاسکتی ہے،پرومو میں اس منظر کے ساتھ ہی انسپکٹر دیا کو روتے جب کہ انسپکٹر ابھیجیت کو صدمے سے پیچھے ہٹتے دیکھا جاسکتا ہےتاہم، اس موت کو براہ راست نہیں دکھایا گیا، جس کی وجہ سے کئی مداحوں نے قیاس کیا کہ یہ کردار شاید واپس آ جائے گا-
شادی میری سب سے بڑی غلطی اور ناسمجھی بھرا فیصلہ تھا،ویناملک
یہ افواہیں اس وقت سچ ثابت ہوئیں جب سونی ٹی وی نے ہفتہ کے روز اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس خبر کی تصدیق کی،
ہفتہ کی رات دیر سے سونی ٹی وی نے انسٹاگرام پر اے سی پی پرادیومن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محبت بھری یادوں کے ساتھ، اے سی پی پرادیومن… ایک نقصان جو کبھی نہیں بھولا جائے گا۔‘
اس تصویر میں لکھا تھا کہ ایک عہد کا خاتمہ۔ اے سی پی پرادیومن (1998-2025)‘۔
شواجی ستام نے اپنے کردار کی موت کے بارے میں بمبئی ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے میں نے کچھ وقت کے لیے وقفہ لیا ہے اور شو کے پروڈیوسرز کو معلوم ہے کہ آگے کیا ہوگا میں نے سیکھا ہے کہ ہر چیز کو اپنے انداز میں قبول کروں، اور اگر میرا ٹریک ختم ہو گیا ہے تو میں اس سے راضی ہوں تاہم، مجھے ابھی تک نہیں بتایا گیا کہ میرا ٹریک ختم ہو چکا ہے یا نہیں! فی الحال، میں شو کی شوٹنگ نہیں کر رہا۔
پاکستان کا تجربہ میری کوچنگ سے محبت کو کھٹا کر چکا ہے، جیسن گلیسپی
سی آئی ڈی، جو بی پی سنگھ کی تخلیق اور سنگھ اور پرادیپ اپور کی پروڈکشن ہے، 1998 سے سونی ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے، اس شو نے اب تک تقریباً 1600 ایپی سوڈ نشر کیے ہیں اور یہ بھارت کے سب سے مقبول ٹی وی شوز میں سے ایک بن چکا ہے۔








