انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے برآمدی لنڈے (استعمال شدہ کپڑوں)کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹس اور کمپیوٹر ایل سی ڈیزاسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کلکٹرکسٹمزانفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی کے مطابق حساس ادارہ کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ممکنہ طور پر انٹرپورٹ شپمنٹ کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹس اور کمپیوٹر ایل سی ڈی اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر کلکٹر انفورسمنٹ معین الدین وانی نے اس ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے لئے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ باسط حسین اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اے ایس اوسید محمد رضا نقوی کو خصوصی ہدایات جاری کیں ان ہدایات کی روشنی میں اے ایس اوکی مختلف ٹیموں کو کراچی پورٹ سے نکلنے والے کنٹینرز خصوصی طور پر کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل(کے آئی سی ٹی) سے نکلنے والے کنٹینرز کی چیکنگ کے احکامات جاری کئے اور اے ایس اوکو پٹرولنگ میں اضافہ کرنے اور(ریڈ الرٹ)رہنے کے احکامات جاری کئے گزشتہ روز اینٹی اسمگلنگ کی پٹرولنگ ٹیم نے آر سی ڈی ہائی وے کے قریب بحریہ ٹرانس شپمنٹ ٹرمنل کے قریب کے آئی سی ٹی ٹرمنل سے نکلنے والے ایک ٹرالر رجسٹریشن نمبر JU-2401 جس پر 40 فٹ کنٹینر نمبر INKU -6417040 لوڈ تھا روک کر اس کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی تو کاغذات میں استعمال شدہ امپورٹڈ استعمال شدہ کپڑا(لنڈا)ظاہر کیا گیا تھا اور جس کو انٹرپورٹ شپمنٹ کے تحت منتقل کیا جارہا تھا پٹرولنگ ٹیم نے کاغذات میں ظاہر کردہ وزن اور پہلے سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پرکنٹینر کو کھول کر چیک کیا تو کنٹینر سے استعمال شدہ کپڑوں (لنڈا)کے بجائے 2720 کمپیوٹرایل سی ڈیزاور 20200 ڈنڈا(404000)غیر ملکی سگریٹس جن کی کل مالیت 7 کروڑ 87 لاکھ 90 ہزار روپے ہے برآمد ہوئے جن کو اے ایس او اسٹاف نے اپنی تحویل میں لے کر ضبط کرلیا ہے۔
ضبط شدہ غیر ملکی سگریٹس اور ایل سی ڈی مانیٹرزکواے ایس اوکے گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق کسٹم ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے مزید تحقیقات جاری ہیں.
واہ انڈسٹریز کا ترک کمپنی سے اسلحے کی پیداواری صلاحیت کے لیے معاہدہ
صدر جمہوریہ بلغاریہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے








