راولپنڈی:ملک میں غیر قانونی طور پر بگ کیٹس رکھنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، اس سلسلے میں وائلڈ لائف رینجر راولپنڈی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر رکھا گیا شیر برآمد کرلیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق ٹیم کو اطلاع ملی کہ چک بیلی موڑ کے قریب جی ٹی روڈ ہو ایک گاڑی میں شیر لوڈ دیکھا گیااس پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ارفعہ بتول اور سینئر وائلڈ لائف انسپکٹر مبشر جاوید نے ٹیم کے ساتھ کاروائی کی اور گاڑی کو خراب ہونے پر ایک مکینک کے پاس روکی گئی تھی۔
حکام کے مطابق ٹ وہاں موجود افراد سے شیر سے متعلق پوچھ گچھ کی تو سید فخر عباس وغیرہ نے بتایاکہ شیر طویل عرصے سے ان کے پاس ہے اور میلوں میں سرکس کے لیے رکھا ہے مذکورہ افراد شیر کی رجسٹریشن وغیرہ کا ثبوت فراہم نہیں کرسکے جس پر شیر کو حفاظتی تحویل میں لے کیاگیا اور دونوں افراد کو ساٹھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے،شیر واپس نہیں کیا جائے گا جبکہ اُسے حفاظتی تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کےملازمین نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا
وائلڈ لائف رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کہیں غیرقانونی طور پر شیر یا دیگر خطرناک جانور رکھے جانے کی اطلاع ہو تو فوری طور پر ہیلپ لائن 1107 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔
نیتن یاہو بیمار گئے، چند دن گھر سے کام کریں گے
سینئر وزیر اطلاعات و جنگلات مریم اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ جنگلی حیات کا غیرقانونی کاروبار ناقابلِ برداشت ہے اور عوامی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگاغیرقانونی طور پر شیر رکھنا نہ صرف سنگین جرم ہے بلکہ معاشرتی خطرہ بھی ہے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، اور وائلڈ لائف قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ "قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں،” انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا۔
گلگت بلتستان میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق