وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موجودہ شہروں کو مزید وسیع نہیں کرنا چاہیے کیونکہ سیلاب اور بارشوں سے بڑی تباہی دیکھنے میں آئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پانی نے اپنا راستہ خود بنانا ہے، اگر شہروں کو پھیلایا جاتا رہا تو ان کا اسٹرکچر کمزور ہونا شروع ہو جائے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ، شدید بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے آنے والا پانی کسی نہ کسی راستے سے گزرے گا، اس لیے شہروں کو مزید بڑھانے کے بجائے پانی کے قدرتی راستے بحال کرنے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہے کراچی ہو، سیالکوٹ، لاہور یا پشاور، شہروں کی حدیں بڑھانے سے مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
مصطفیٰ کمال کی ہیلتھ سسٹم پر تنقید، آبادی اور گندے پانی کو بڑا مسئلہ قرار
سیلاب ،خودنمائی اور جاہ جلال کی نمائش،مبشر لقمان نے حقیقت آشکار کر دی
5 سے زائد سمز استعمال کرنے پر موبائل بلاک ہونے کی خبر غلط قرار
آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ، احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت