سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایت حل نہ ہونے پر افسران کی شامت آ گئی، وزیراعظم کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق تمام وزارتوں اور محکموں میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی جس کی سربراہی بیس گریڈ کا افسر یا جوائنٹ سیکرٹری کریگا۔ کمیٹی تعینات افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کریگی، تمام حل شدہ وغیرحل شدہ شکایات اور خامیوں کی نشاندہی ترجیحی بنیادوں پر کی جائیگی، افسران بالا کی بجائے شکایات کو ماتحت عملے کے سپرد کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مسائل حل ہونے کی بجائے طوالت پکڑتے جارہے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق بعض شکایات سے متعلق ریلیف نہ دیئے جانے کی ٹھوس وجوہات نہیں بتائی جاتیں اور بعض کیسز کو گائیڈ لائن کے تحت حل کرنے کی بجائے بند کردیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ افسران کے پاس شکایات کے حل کا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہوتا۔

سٹیزن پورٹل پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنی شکایات درج کروائیں؟

وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے تمام وزارتوں، محکموں اور اداروں کو جائزہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تمام وزارتوں محکموں کی کمیٹیاں 30 یوم میں وزیر اعظم کو اپنی رپورٹ پیش کرینگی۔ اس سلسلے میں تمام وزارتوں اور صوبائی محکموں کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل سیل کے بارے میں بھی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ لوگوں کو سٹیزن پورٹل استعمال کرنے کے لیےشعور دیا جائے ،سٹیزن پورٹل ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں

آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے شروع کیے جانے والے سٹیزن پورٹل کے لانچ کو 10 ماہ ہوچکے ہیں اور اس دوران اس پر 10 لاکھ لوگوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی جو لوگوں کے سٹیزن پورٹل کے شروع کئے گئے اس نظام اور اس کی افادیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں‌ نے کہاکہ یہ ایسا ذریعہ ہے کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے لوگوں تک پہنچنے کیلئے کسی بیورو کریٹ یا سیاسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی اور نیا پاکستان ہے۔

واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے، مختلف لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے.

وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کے لیے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔ اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویز (مشورے) براہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں ،گی اور قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔

Shares: