سٹیزن پورٹل کے حوالے سے وزیراعظم کو غلط معلومات دی گئیں، سوشل میڈیا صارفین برہم

0
51

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیزن پورٹل کے حوالے سے وزیراعظم کو گمراہ کن اعداد و شمار دیئے گئے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا صارفین نے سٹیزن پورٹل سے متعلق دی جانیوالی بریفنگ کے بعد کیا، تحریک انصاف کی ٹیم آئی کے کے ایڈمن فرحان خان ورک نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ سٹیزن پورٹل والوں نے دوبارہ وزیر اعظم کو جعلی اعداد و شمار دکھا کر بتا دیا ہے کہ 92 فیصد مسائل حل ہوگئے ہیں۔ اسی طرح سب اچھا کی رپورٹ دکھا دکھا کر ملک کا یہ حال کردیا۔

ایک اور صارف شہباز غوری نے لکھا کہ جب تک ادارے ٹھیک نہیں ہونگے ان میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام لاگو نہیں ہوگا آپ جتنے مرضی پورٹل بنالیں یہ لوگ اتنے چالاک ہیں آپ کو ماموں ہی بنائیں گے جس ادارے کی شکایت کرو وہ فرضی جواب بنا کر ٹرک کی بتی کہ پیچھے لگا دیتا ہے۔

محمد امین مگسی ایڈووکیٹ نے ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا کہ سٹیزن پورٹل مکمل طور ناکام ہوچکی ہے ۔ جن اداروں کے خلاف شکایات کی جاتی تھیں انہیں کے لوگ نچلی سطح پر تعین کئے گئے تھے جو اپنے اداروں کے لوگوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے ان کے حق میں ہی رپورٹ تیار کیا کرتے تھے۔

احمد رضا نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ 4 مئی 2019 کو ایک شکایت کی تھی ابھی تک کوئی جواب ہی نہیں ملا صرف ایک افسر نے دوسرے کو فارورڈ کر دی.

ایسے ہی بے شمار سوشل میڈیا صارفین نے شکایات کے انبار لگادئیے. یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کا آغاز گزشتہ سال 28 اکتوبر کو کیا تھا۔ اب تک قریبا 11 لاکھ لوگ اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرکے پورٹل پر خود کو رجسٹر کروا چکے ہیں.

Leave a reply