اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، افغانیوں نے پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے، انہیں فوری طور پر ملک سے نکالا جائے۔
زخمی شہریوں نے دہشتگردوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف روزِ اول سے قربانیاں دے رہی ہے اور آئندہ بھی وطن کے دفاع کے لیے تیار ہے۔زخمیوں کا کہنا تھا کہ افغانی دہشتگرد بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کر رہے ہیں، وہ ہمیشہ پاکستان کے خلاف سرگرم رہے ہیں، اس لیے ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانیوں کو پناہ اور خوراک دی، لیکن آج وہ ہمارے دشمن بن گئے ہیں۔زخمی شہریوں نے کہا کہ پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جب تک کلمہ پڑھنے والے اس ملک میں موجود ہیں، پاکستان فتحیاب رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں اور بھارت کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے باز آنا چاہیے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے اس خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے، جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 سے 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، ملکی سیاسی،سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال








