کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ضلع بھر میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوگیا ڈاکوؤں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو اغوا کرنے کے بعد انکی تشدد کی وڈیو وائرل کرتے ہیں پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ کے کچے میں حالات بدترین ہوتے جارہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر ڈاکو مغویوں کی تشدد کرنے کی وڈیو وائرل کر دیتے ہیں چند روز قبل تھانہ گھوڑا گھٹ کی حدود سے اغوا ہونے والے سجاد گولو کو پولیس بازیاب نہیں کرا سکی ڈاکوؤں نے مغوی سجاد گولو کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے مغوی نوجوان اپنے جان کی پناہ مانگتا رہا مگر ڈاکوؤں نے ایک نا سنی ڈاکوؤں نے مغوی کی بازیابی کے لیے وڈیو میں ورثاء سے 20 لاکھ تاوان کا مطالبہ بھی کیا دوسری جانب ضلع بھر سے اغوا ہونے والے 14 سے زائد مغوی ڈاکوؤں کے پاس قید ہیں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مسلسل اضافے سے شہریوں میں خوف او ہراس پھیل گیا پولیس ڈاکوؤں کے خلاف آپريشن کرنے میں ناکام ہوگئی – وڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاسی سماجی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا
Shares:








