میہڑ : بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج ،پولیس کیخلاف نعرے بازی

میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج ،پولیس کیخلاف نعرے بازی
تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی کاروباری علاقے فریدآباد میں دن بہ دن بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہری روڈوں پرنکل آئے مہرعلی ڈیرو اور علی حیدر کھوسہ کی قیادت میں فریدآباد سے میہڑ جانے والے روڈ کو بلاک کرکے انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے کہاکہ فریدآباد میں دن دہاڑے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے مگر پولیس انتظامیہ کہ کان پر جوں تک نہیں رنگتی ہے کوئی بھی کاروباری، شریف شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہے بدامنی کہ باعث شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں ،مظاہرین نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی دادو ڈی ایس پی میہڑ سے مطالبہ کیا ہےکہ بڑھتی ہوئی بدامنی کا نوٹس لیکر شہریوں کو تحفظ فراھم کیا جائےاور ڈکیتیوں، چوریوں اور لوٹ مار میں ملوث افراد کو گرفتار کیاجائے.

Leave a reply