اوکاڑہ : ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، شہری عدم تحفظ کا شکار

اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، شہری عدم تحفظ کا شکار
تھانہ ستگھرہ کی حدود اڈا دربار بالا پیر میں کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی جدید اسلحہ سے واردات ہوئی ۔تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شکور نامی دوکاندار کو لوٹ لیا۔مسلح ڈاکو دوکاندار سے 2 لاکھ روپے سے زائد نقدی رقم اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ، فوٹیج میں تین مسلح ڈاکوؤں کو دوکاندار سے لوٹ مار کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے ۔ ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے ڈی پی او اوکاڑہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.