کندھ کوٹ :اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور مرمت کیلئے شہریوں نے قبرستان کارخ کرلیا

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیااعوان) اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور مرمت کیلئے شہریوں نے قبرستان کارخ کرلیا
محرم الحرام کے مقدس ایام میں دنیا سے رخصت ہو جانے والے اپنے پیاروں اور عزیزو اقارب کی قبروں کو مرمت اور صفائی ستھرائی کرنے کے لیے شہریوں نے قبرستانوں کا رخ کر لیا ہے

شہری اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی اور ان کی مغفرت کے لیے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کررہے ہیں اور اپنے عزیزواقارب کی قبروں پر اگربتیاں اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کررہے ہیں ویسے تو شہری عام دنوں میں بھی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دیتے ہیں

مگر جیسے ہی محرم الحرام کا مقدس مہینہ شروع ہوکر شہدائے کربلا کی یاد تازہ کرتا ہے انہی شہدائے کربلا امام حسین علیہ السلام اور ان کے شہید ساتھیوں کی نسبت سے شہری اپنے عزیزو اقارب کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں مانگتے ہیں۔

Leave a reply