تلہ گنگ: معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر طیب خان سٹی ہسپتال تلہ گنگ کے ایم ایس بن گئے۔

تلہ گنگ: معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر طیب خان سٹی ہسپتال تلہ گنگ کے ایم ایس بن گئے۔ ایم ایس کا چارج سنبھالنے پر دوست احباب کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری۔
باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) تفصیلات کے مطابق معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر طیب خان نے سٹی ہسپتال کے ایم ایس کا ایڈیشنل چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ ڈاکٹر طیب خان عرصہ دراز سے سٹی ہسپتال میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے، موصوف ایک پروفیشل اور قابل ڈاکٹر ہونے کیساتھ ساتھ ایک انتہائی عاجز و انکسار انسان بھی ہیں، ڈاکٹر طیب خان کو ایم ایس بننے پر سابق ایم پی اے ملک شہریار اعوان، سابق چیئرمین یونین کونسل کوٹگلہ ملک شیر افضل، ملک فاروق، ملک عبدالرؤف، ملک شوکت، ملک اویس، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس تلہ گنگ خواتین کی تحصیل صدر نذرانہ اعوان، نوجوان صحافی لیاقت علی اعوان، چیف ایگزیکٹو پریس فورم نیوز ملک عدنان لطیف، سینئر رپورٹر ریڈ نیوز چکوال شوکت علی ملک، حسن ناصر اعوان، عامر اعجاز اعوان سمیت دیگر دوست احباب نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ سٹی ہسپتال ان کی زیرنگرانی مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کردار ادا کرے گا۔

Leave a reply